اسلام آباد،لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،سی پی پی) عظمٰی بخاری نے پارٹی کیخلاف بغاوت کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ بخاری این اے 131 سے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑرہی ہیں ۔ عظمیٰ بخاری کا انتخابی نشان پنسل ہے۔ عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن لڑنا میرا حق ہے۔ پارٹی نے نوٹس جاری کیا تو جواب دوں گی۔واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔دوسری جانب عظمیٰ بخاری نے پولنگ کے عمل کا جائزہ لینے
کیلئے لاہور کے پولنگ سٹیشن نمبر 138-140 کا دورہ کیا اور پولنگ سٹاف سے جھگڑ پڑیں، تلخ کلامی جب حد سے بڑھی تو پولنگ عملے نے عظمیٰ بخاری کو پولنگ سٹیشن سے باہر نکال دیا۔جس کے بعد ن لیگی کارکنوں نے پولنگ سٹیشن پر شدید احتجاج کیا اور حکومت اور پولنگ عملے کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔اس موقع پر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پولنگ عملے کا غیرشائستہ رویے سے دکھ پہنچا، ہم عوام کے نمائندے ہیں اور ہمارے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا جارہا ہے ۔