پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

شوکت عزیز صدیقی کو ایک اور شدید دھچکا،سب کچھ چھن جانے پرسابق جج اب کیا کام کرینگے؟خود ہی سب کچھ بتا دیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے ہٹائے جانے کے بعد شوکت عزیز صدیقی پنشن اور دیگر مراعات کے مستحق نہیں رہے جو ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا استحقاق ہوتاتاہم وہ وکالت کے لئے اپنا لائسنس

بحال کرنے کی پاکستان بار کونسل سے درخواست کر سکتے ہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر صدر عارف علوی نے نوٹیفکیشن کے ذریعے شوکت عزیز صدیقی کو ان کے منصب سے ہٹایا۔روزنامہ جنگ کے مطابق  سپریم کورٹ کے سینئر وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ اپنے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد شوکت عزیز صدیقی کو پنشن اور دیگر مراعات حاصل نہیں ہوں گی۔ علی ظفر جو نگراں حکومت میں وزیر قانون اورسپریم کورٹ بار کے صدر بھی رہے، ان کا کہنا ہے کہ کسی اعلیٰ عدالتی منصب پر فائز ہونے سے وکالت کا لائسنس معطل ہو جاتا ہے۔ جس کی بحالی کیلئے پاکستان بار کونسل سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔ انرولمنٹ کمیٹی پھر درخواست منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔ کمیٹی سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کی سربراہی میں بار کے دو ارکان پر مشتمل ہوتی ہے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بالاخر قانونی برادری کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا، سپریم جوڈیشل کونسل متحرک ہوئی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اب سپریم جوڈیشل کونسل ججوں کے خلاف دیگر زیر التواءشکایات کا بھی جائزہ لے گی۔ رابطہ کرنے پر معزول جج شوکت عزیز صدیقی نے بتایا کہ وہ اپنے وکالت میں لائسنس کی بحالی کیلئے درخواست دیں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…