اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے چین میں رہنے والے مسلمانوں کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چین اپنے مسلمان شہریوں سے مطالبہ کر رہاہے کہ وہ خنزیر کا گوشت کھائیں اور ساتھ ہی حسین حقانی نے ایک خبرکا لنک شیئرکر دیا۔
حسین حقانی کی جانب سے اس بے بنیاد پروپیگنڈے پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر شدید برہم ہو گئے، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ آج کا لطیفہ، وہ آدمی چین کو کسی وجہ کے بغیر نشانہ بنانے والوں میں شامل ہوگیا جس کا کوئی ایمان ہے اور نہ ہی ملک کی شہریت، کتنے افسوس کی بات ہے۔ چین کے سفیر نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ وہ لوگ آپ کو کیا دے رہے ہیں؟ آپ اسی کی طرح جھوٹ بول رہے ہیں اور چین کو نشانہ بنا رہے ہیں، سابق سفیر ہونے کے ناتے میں آپ کی عزت کرتا تھا لیکن اب نہیں۔ حسین حقانی کی جانب سے شیئر کی جانے والی خبر پر وضاحتی ٹویٹ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے خلاف یہ بے بنیاد پروپیگنڈا ہے، چین کی حکومت مذہبی عقائد کے مطابق اپنے شہریوں کو قانون کے مطابق آزاد زندگی گزارنے کی اجازت دیتی ہے اور یہ افواہ پھیلانے والا وہ شخص ہے جس پر چین مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے پابندی لگی ہوئی ہے۔ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے چین میں رہنے والے مسلمانوں کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چین اپنے مسلمان شہریوں سے مطالبہ کر رہاہے کہ وہ خنزیر کا گوشت کھائیں اور ساتھ ہی حسین حقانی نے ایک خبرکا لنک شیئرکر دیا۔ حسین حقانی کی جانب سے اس بے بنیاد پروپیگنڈے پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر شدید برہم ہو گئے