پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

منی لانڈرنگ:متحدہ قائدین کیخلاف بڑی پیشرفت،خدمت خلق فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹس استعمال کر کے کتنی رقوم لندن بھجوائی گئیں؟سنسنی خیز انکشافات

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے قائدین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم معلومات حاصل کرلی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خدمت خلق فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹس استعمال کر کے رقوم لندن بھجوائی گئیں۔ایک بار تین لاکھ امریکی ڈالرز اور دوسری بار تین لاکھ برطانوی پاؤنڈز بانی ایم کیو ایم کو لندن بھجوائے گئے۔80 ہزار اور 60 ہزار امریکی ڈالرز کی الگ الگ ٹرانزیکشنز کے ذریعے بھی بانی ایم کیو ایم کو رقوم بھیجی گئی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کو ملنے والی تفصیلات میں ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ اور 21 ہزار یو اے ای درہم کی الگ الگ ٹرانزیکشنز بھی شامل ہیں۔ تفتیشی حکام کو مقدمات منتقل کرنے کی حتمی منظوری کا انتظار ہے جس کے بعد ریکارڈ پیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے پاکستانی اداروں نے ایک برطانوی فرم کی خدمات بھی حاصل کر رکھی ہیں اور ملزم کے خلاف دیگر ممالک سے بھی ثبوت و شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…