سیالکوٹ ( آن لائن ) کراچی،جھنگ اور لاڑکانہ کے بعد قسمت کی دیوی سیالکوٹ کے شہری پر بھی مہربان ہو گئی، سیالکوٹ کا شہری مزاکر حسین بھی کروڑ پتی نکل آیا ،مذکورہ شہری کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزکیشن کا انکشاف ہو گیاتفصیلات کے مطابق بنک اسٹیٹمنٹ سے یہ انکشا ف ہو ا کہ سیالکوٹ کے شہری مزاکر حسین
کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزکیشن ہوئی ہیں اور یہ ٹرانزکیشن کراچی،مینگورہ،اور سوات سے کی گئی ہیں۔شہری کے بنک اکاؤنٹ سے 7کروڑ 44لاکھ76لاکھ 322روپے کی ٹرانزکیشن کی گئی ہیں کروڑوں روپے کی ٹرانزکیشن کے بعد بنک نے شہری کے اکاؤنٹ کے غلط استعمال کا تصدیقی لیٹر بھی جاری کر دیا ہے ۔