اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے سیکٹر جی10سے (ر)برگیڈئیر راجہ رضوان علی کو اغوا کر لیا گیا ہے، مغوی کے بیٹے کی رپورٹ پر مقدمہ درج ،بازیابی کیلئے ایس پی ذیشان حیدر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ہے، پولیس نے مغوی کے بیٹے علی رضوان کی رپورٹ پر زیر دفعہ 365 مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔روزنامہ جنگ کے مطابق ضلع ہری پور کے قصبہ خان پور کے رہائشی برگیڈئیر رضوان علی حید ر اپنے ڈرائیور وسیم کے ہمراہ اسلام آباد آئے انہوں نے
ڈرائیور کو گلی نمبر 17 صابری نان سینٹر پر چھوڑا اور یہ کہے کر چلے گئے آپ یہاں بیٹھ کر چائے پیئے میں تھوری دیگر تک آتا ہوں اور تھوڑی دیر کے بعد ان کا فون بند ہو گیا اور مدعی مقدمہ کے مطابق اس نے اپنے بھائی عمر رضوان راجہ کے ہمراہ جی ٹن ٹو میں مسلسل تلاش کیا مگر انہیں ڈھونڈنے میں ناکام رہے۔ شبہ ہے کہ ہمارے والد کو اغوا کر لیا گیا ہے ۔ ایس ایس پی اسلام آباد امین بخاری نے (ر) برگیڈئیر کے بازیابی کیلئے ایس پی صدر زون ذیشان حیدر کی سربراہی میں ایک ٹیم مقرر کر دی ہے ۔