اسلام آباد(آ ئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی معاشی پالیسی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے،نجی ٹی وی کے مطا بق مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت چند پارٹی رہنما ؤں کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی معاشی پالیسی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا،
وزیراعظم نے اسد عمر کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ کو اقتصادی صورتحال پر پیشگی منصوبہ بندی کرنی چاہیے تھی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے میں پس و پیش کی پالیسی سے نقصان ہوا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ اسد عمر کو ہوم ورک مکمل کر کے رکھنا چاہیے تھا، ٹھوس منصوبہ بندی نہ ہونے سے عوامی رد عمل کا سامنا بھی کرنا پڑا،ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے موجودہ اقتصادی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وہ قوم سے خطاب کریں گے اور انہیں روشن مستقبل کی نوید بھی سنائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم قوم کو بتائیں گے کہ موجودہ حکومت معاشی بحران پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ملک کو بحران سے نکالا جائے گا۔واضح رہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافے سمیت سین این جی قیمتوں میں اضافے پر بھی حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ حکومت نے گزشتہ روز مالی امداد کے لیے آئی ایم ایف سے باضابطہ درخواست کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی معاشی پالیسی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے،نجی ٹی وی کے مطا بق مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت چند پارٹی رہنما ؤں کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی معاشی پالیسی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا