منشا بم اور اسکے بیٹے کہاں گئے،پولیس ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئی،بالآخر کس سے مدد مانگ لی گئی ؟جانئے

11  اکتوبر‬‮  2018

لاہور ( این این آئی) پولیس نے لاہور میں سرگرم قبضہ گروپ کے سرغنہ منشا بم اور اس کے بیٹوں کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں سے مدد مانگ لی ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سپریم کورٹ نے جوہر ٹاؤن میں اراضی پر قبضے کے کیس میں منشا بم اور اس کے بیٹوں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ منشا بم کی گرفتاری کیلئے آپریشن ونگ اور سی آئی اے کی 10سے زائد ٹیمیں کام کر رہی ہیں، پولیس کو منشا بم کے بیرون ملک فرار

ہو جانے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق منشا بم اور اس کے بیٹوں کا نام ای سی ایل اور پروونشنل آئیڈینٹی فیکیشن لسٹ میں ہے جبکہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے منشا بم اور اس کے بیٹوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔سپریم کورٹ کے حکم کے 10روز بعد بھی ملزم منشا بم تاحال گرفتار نہ ہو سکاجس پر اب پولیس نے منشاء بم اور اسکے بیٹوں کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں سے مدد مانگ لی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…