لاہور(آئی این پی) شہباز کی گرفتاری کے بعد نواز شریف اورحمزہ شہباز شریف نے پارٹی امور مشاورت سے چلانے پر ڈیڈ لاک،بڑا فیصلہ کرلیاگیا،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اورحمزہ شہباز شریف نے پارٹی امور مشاورت سے چلانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف
نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ کیا جس دوران شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پارٹی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پارٹی امور مشاورت سے چلانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور اب پارٹی کے تمام معاملات نواز شریف سے مشاورت کے بعد آگے بڑھائے جائیں گے۔