ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سانحہ ماڈل ٹائون کیس ! سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے نئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی درخواست پر پنجاب حکومت پراسیکیوشن اور ملزمان کو نوٹس کر دیئے جبکہ انسداد دہشت کی عدالت کو سانحہ ماڈل ٹائون کے مقدمات میں سرکاری افسران کو بھی طلب کرنے کی ہدایت کر دی ۔گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں

سانحہ ماڈل ٹائون کی متاثرہ لڑکی بسمہ کی درخواست پر سماعت کی تو عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ نئی جے آئی ٹی بنانا ضروری ہے کیونکہ جو پہلی جے آئی ٹی بنائی گئی تھی اس میں ملزمان خود ملزم تھے اور غیر جانبدارانہ جے آئی ٹی سے انصاف کی کی کوئی توقع نہیں ۔عوامی تحریک کے سربراہ نے اعتراض کیا کہ جے آئی ٹی نے اپنی مرضی اور منشا سے یک طرفہ شہادتیں ریکارڈ کی ہیں اور حکومتی دبائو کی وجہ سے متاثرین حکومتی دبائو اور خوف کی وجہ سے جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوئے ۔چیف جسٹس نے اس قانونی نقطہ پر استفسار کیا کہ کیا استغاثہ دائر ہونے کے بعد نئی جے آئی ٹی بنائی جا سکتی ہے؟ ۔جس پر طاہرالقادری نے یہ جواز پیش کیا کہ ماضی میں سانحہ بلدیہ سمیت دیگر مقدمات پر دوبارہ جے آئی ٹی بنائی گئی ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر کی تقرری کی مرعات اور توسیع پر بھی اعتراضات اٹھائے اور نشاندہی کی کہ احتشام قادر کو جو مرعات دی گئی ہیں وہ نہ تو پہلے کسی پراسیکیوٹر کو دی گئیں اور نہ آئندہ کسی پراسیکیوٹر کو دی جائیں گی۔عدالت عظمیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے نئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی درخواست پر پنجاب حکومت پراسیکیوشن اور ملزمان کو نوٹس کر دیئے جبکہ انسداد دہشت کی عدالت کو سانحہ ماڈل ٹائون کے مقدمات میں سرکاری افسران کو بھی طلب کرنے کی ہدایت کر دی ۔عدالت نے سانحہ ماڈل ٹائون کے مقدمات کی روزانہ کی بجائے ہفتے میں دو مرتبہ سماعت کا حکم دے دیا ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…