اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنماؤں کا منشا بم کے بیٹوں سے قریبی تعلقات کا انکشاف،چیف جسٹس نے معاملہ پی ٹی آئی ڈسپلنری کمیٹی کے حوالے کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں منشا بم گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت ملک کرامت کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ منشا بم کے بیٹے کی گرفتاری روکنے کے لیے اس لیے کال کی تھی کیونکہ وہ ہماری برادری کا ہے۔جس پر چیف جسٹس نے
کہا کہ سوچ رہا ہوں کہ یہ معاملہ وزیراعظم عمران خان کے سپرد کر دوں جس کے بعد انہوں نے منشا بم گرفتاری کے خلاف درخواست کا معاملہ پی ٹی آئی ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا۔دریں اثنا میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منشا بم کے بیٹوں کے تحریک انصاف کے اہم رہنما عبد العلیم خان سے بھی تعلقات ہیں،جب کہ منشا بم کا بیٹا ملک طارق بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑ چکا ہے۔