اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جہانگیر ترین پارلیمانی سیاست سے آئوٹ، سپریم کورٹ نے نااہلی برقرار رکھتے ہوئے نظر ثانی درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین کی نا اہلی پر نظر ثانی درخواست کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں
ہوئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد جہانگیر ترین کی نا اہلی برقرار رکھتے ہوئے مسترد کر دی ہے جس کے بعد جہانگیر ترین پارلیمانی سیاست سے آئوٹ ہو گئے ہیں اور وہ اب پارٹی کا کوئی عہدہ بھی نہیں رکھ سکتے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو 62ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیا تھا۔