ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان بھر میں مہنگائی کی نئی لہر آنے کو تیار، ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے خبر دار کردیا، پی ٹی آئی حکومت کو حالات بہتر کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟تجاویز دیدیں

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے رواں مالی سال کے دوران شرح نمو میں ایک فیصد کمی، مہنگائی میں 2 پوائنٹ اضافہ کی پیش گوئی کردی۔ اے ڈی بی نے ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک 2018 جاری کرتے ہوئے پاکستان کو تجویز دی کہ نو منتخب حکومت بڑھتے ہوئے قرض، گرتے ہوئے زخائر اور دو بڑے خسارے کے مسائل پر توجہ دے۔

اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ رواں برس جی ڈی پی کا تناسب 4.8 تک پہنچ سکتا ہے جو مالی سال جون 2018 میں 5.8 فیصد تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اے ڈی پی کی جانب سے گزشتہ مالی میں کی گئی پیش گوئی کے مقابلے میں پاکستان کا شرح نمو 5.8 فیصد تھا۔اس ضمن میں واضح کیا گیا کہ بھاری بجٹ اور بیرونی توازن کوکم کرنے کے غیرمعمولی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ 2019 کے لیے شرح کی رفتار بہت کم ہے۔اے ڈی بی کے مطابق گزشتہ مالی سال میں مہنگائی کا تناسب 4.5 فیصد رہا جبکہ رواں مالی سال کے اوائل میں مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد ہوجائے گی۔ بینک نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے دیگر ممالک کے وسائل استعمال کرے۔اے ڈی بی نے واضح کیا کہ ’اصل چیلنج صحیح اصلاحات اور مثبت نتائج کا حصول ہے جو صرف عوامی حمایت سے ممکن ہے۔اس حوالے سے بینک نے امید ظاہر کی ’اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان کی معیشت کے پاس وقت ہے اور اخراجات میں کمی کرنے کی کوشش جاری ہے۔اے ڈی بی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’4.8 فیصد کی کامیاب گروتھ کا تعلق فنانس کے حصول میں کامیابی، سیکیورٹی میں بہتری، توانائی کی مناسب ترسیل سمیت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں مسلسل سرمایہ کاری سے ممکن ہے۔ روپے کی قدرمیں کمی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے رواں مالی سال 2019 میں سالانہ مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد ہو سکتی ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ مہنگائی کے کھانے پینے کی چیزوں سمیت دیگر روزمرہ کی اشیا پر بھی پڑھیں گے جو گزشتہ سال 3.2 فیصد جو رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینے میں 5.8 فیصد ہوگی۔علاوہ ازیں رپورٹ میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 100 بی پی ایس کے ذریعے پالیسی ریٹ بڑھائی تاکہ جولائی 2018 تک 7.5 فیصد حاصل کیا جا سکے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکے.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…