اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر!سرحد پر پاکستان کی جانب سے لگائی گئی باڑ اکھاڑ پھینکی،افغان فورسز کو بڑا حکم جاری

datetime 24  ستمبر‬‮  2018 |

کوہاٹ(این این آئی) پاک افغان سرحد پر نصب کردہ خاردار تار کے آہنی باڑ کوافغان فورسز نے مبینہ طورپرتوڑ کرہٹالیا۔سرحد پار سے افغان ٹی وی کے حوالے سے یہاںموصولہ اطلاعات کے مطابق پاک افغان سرحد پرافغان صوبہ قندہارکے اضلاع سپین بولدک اور شورابک کے درمیان واقع ساڑوشاہانو علاقے میں افغان سیکیورٹی فورسز نے مبینہ طورپرڈیورنڈ لائن پرپاک فوج کے نصب کردہ خاردار تار اورلوہے پائپوں پر مشتمل مضبوط آہنی باڑ کے کچھ حصے کو توڑڈالا ۔رپورٹ کے مطابق

صوبہ قندہار کے صوبائی پولیس سربراہ عبدالرزاق کے حکم پر افغان سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے خاردارتار کے آہنی باڑ کے کچھ حصے کو توڑ کر ہٹالیا دوسری جانب پاک فوج کے جوانوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے پر زوردیا۔ادھرافغان سکیورٹی حکام نے کہاکہ ہمیں حکم ہے کہ پاکستان کو سرحد پر باڑ نہ لگانے دی جائے۔ پاکستان کو سرحد پر باڑ لگانے سے منع کیا تھا لیکن پاکستان نے انکار کرتے ہوئے باڑ لگائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…