اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرول،گیس اور بجلی کے بلوں میں غیر مناسب ٹیکس کی وصولی کیخلاف درخواست28 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر ۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے پٹرول،گیس اوربجلی کے بلوں میں غیرمناسب ٹیکس کی وصولی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے،چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ درخواست کی سماعت کرےگا،عدالت نے اٹارنی جنرل،چیئرمین نیب،اوگرااورپی ایس اوکونوٹسزجاری کر دیئے۔دریں اثنا سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی
عدالت میں عدم پیشی سے متعلق کیس بھی سپریم کورٹ میں پیر کوسماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار کی عدالت میں عدم پیشی سے متعلق کیس کی سماعت پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔جس کے لئے عدالت نے اٹارنی جنرل ،سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری خارجہ اور اطلاعات کو نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی نوٹس جاری کر دیا جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے ،انٹر پول ،پراسیکیوٹرجنرل نیب کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔