اسلام آباد (سی پی پی ) سپریم کورٹ نے جماعت الدعوۃ اور ان کی ذیلی جماعتوں کو فلاحی کام جاری رکھنے کی عبوری اجازت کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیدیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جماعت الدعوۃ اور ان کی ذیلی جماعتوں کو فلاحی کام جاری رکھنے کی عبوری اجازت کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جسٹس منظور احمد ملک
کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے وفاق کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا عبوری حکم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل 14 فروری کو وفاقی حکومت نے جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے اثاثے ضبط کرنے کی منظوری دیتے ہوئے صوبائی حکومتوں کارروائی کے احکامات جاری کیے۔