اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی حکومت آتے ہی پنجاب پولیس میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی۔پولیس کے بجٹ اور سٹرکچر سمیت اہم اصلاحات کی سفارشات مشیر وزیراعلی پنجاب ناصر درانی کو ارسال۔نجی ٹی وی کے مطابق سفارشات میں پولیس کی پچھلے سال کی کارگردگی رپورٹ،پولیس کے کام کرنے والے 16یونٹس کی تفصیلات ،آئی ٹی میں اقدامات و دیگر منصوبہ جات کی تفصیل کے 4کتابچے بھی تیار کروا کے بھجوائے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب
کو تبادلوں کے معاملات میں خود مختار ہونے کی تجاویز دی گئیں۔پنجاب پولیس کے آپریشنلز اور انوسٹی گیشن ونگ کے کام کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی، ورکنگ اصلاحات کی سفارش بھی کی گئی۔جب کہ سیاسی اثرو رسوخ ختم کرنے جیسی اصلاحات سفارشات کا حصہ ہیں۔حکام کے مطابق سفارشات پولیس آرڈر 2002ء اور کے پی پولیس آرڈر 2017ء کے تحت مرتب کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پچھلے ایک ماہ سے پولیس افسران اس پر کام کر رہے تھے۔