اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت نوٹس خارج کر دیا، دوبارہ ایسی حرکت نے کریں جس سے ایسی صورتحال پیدا ہو، عدالت کی سابق وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت، عدلیہ انصاف کی آخری پناہ گاہ ہے، ججز نے میرے مؤقف کی تائید کر دی،احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت
کا نوٹس خارج کرتے ہوئے انہیں ہدایت دیتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ دوبارہ ایسی حرکت نہ کریں جس سے اس طرح کی صورتحال پیدا ہو۔ فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرت ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ انصاف کی آخری پناہ گاہ ہے اور ہم نےہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے ، ججز نے میرے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے میرے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔