اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈیمز کی تعمیر کیلئے قائم فنڈ میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے رقوم جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایسے میں پاکستانی نژاد امریکی شہری شاہد خان کے حوالے سے ڈیم فنڈ میں ایک ارب ڈالر عطیہ کرنے کی افواہیں بھی اڑنے لگیں تاہم بعد میں یہ افواہ جھوٹی ثابت ہوئی ۔اب شاہد خان خود بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے اس خبر کی تردید کی ۔ٹوئٹر پر ڈیم فنڈ سے متعلق افواہ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ
یہ سب افواہیں ہیں ،میں نے ڈیم فنڈ کے لیے ایک ہزار ڈالر دئیے ہیں ۔اس سے قبل میڈیا پر ایک بیان نشر ہوا جسے فیصل جاوید سے منسوب کیا گیا کہ ”فیصل جاوید نے وزیراعظم کو بتایاہے کہ امریکہ سے پاکستانی ایک ارب ڈالرفنڈدینا چاہتاہے “،تاہم سینیٹر فیصل جاوید نے اس پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میں نے اس قسم کا کوئی بھی بیان نہیں دیا ۔“واضح رہے کہ ڈیمز فنڈ میں 2 ارب کے قریب رقم جمع ہو چکی ہے۔