لاہور(سی پی پی،مایٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے کا خسارہ ایک سال میں ختم کریں گے، ریلوے کے کنٹریکٹ گھوسٹ ملازمین کو فارغ کیا جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی صدارت میں ریلوے ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو ریلوے محمد آفتاب اکبر سمیت تمام افسران نے شرکت کی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کنٹریکٹ پر بھرتی اور دفاتر سے غائب رہنے والے ملازمین ریلوے پر بوجھ ہیں۔
انہیں فارغ کیا جائے۔دریں اثنا وفا قی وزیر بر ائے ریلو ے شیخ رشید کی ہدایات پر 15ستمبر سے ما رگلہ ایکسپریس اور میا نو الی ریل کا رکے نام سے دو نئی ٹر ینیں چلا ئی جا ئیں گی۔ ما رگلہ ایکسپر یس کا افتتا ح لا ہو رسے کیا جا ئیگا جوما رگلہ سے راولپنڈی لا لہ مو سی ، وزیر آباد ، گجر ات ، گجر انو الہ اور لا ہو ر کے سٹیشنز سے گز رے گی جبکہ میا نو ا لی ریل کا ر راولپنڈی ، گو لڑہ شریف ، ترنو ل ، فتح جنگ ،بو سا ل ، جنڈ اور میا نو الی کے سٹیشنو ں سے گز رے گی ۔