لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو )نے لندن میں جائیدادیں بنانے والوں کیخلاف قانونی شکنجہ کس لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ابتدائی طور پر چار سو پچاس پاکستانیوں کیخلاف کاروائی کا آغاز کر رکھا ہے ۔ لندن میں جائیدادیں بنانے اور خریدنے والوں میں 150افراد کو نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں ۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ افراد نے
خود کو ’’نان ریزیڈنٹ‘‘ ظاہر کیا ہوا ہے ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیونے کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ان سے افراد سے مکمل تفصیلات طلب کر لیں کہ جس میں پوچھا گیا ہے کہ یہ جائیداد خریدنے کیلئے ان کے پاس سرمایہ کہاں سے آیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر )کی جانب سے مزید ایک ہزار مقامی افراد کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔