اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا بھارت کیساتھ سرحد کھولنے کا فیصلہ، سکھ یاتریوں کیلئے جلد ہی کرتار سنگھ بارڈرکھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کستان جلد ہی سکھ یاتریوں کیلئے ’ کرتار سنگھ ‘ بارڈر کھول دے گا ، سکھ یاتری ویزے کے بغیر گردوار ہ دربار صحاب کے درشن کر سکیں گے ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سکھ یاتری ویزے کے بغیر گردوارہ دربار صاحب کے درشن کر سکیں گے، پاکستان جلد ہی سکھ یاتریوں کیلئے ’کرتار سنگھ‘بارڈر کھول دے گا،عمران خان کی جانب سے دلی کو اس کے کئی اشارے دیے جاچکے ہیںلیکن بھارت کی جانب سے نئی حکومت کواس سلسلے میں مثبت جوابی اشارے نہیں ملے ہیں ۔