راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ کی اظہار تشکر اور اظہار یکجہتی کیلئے شہید پولیس سب انسپکٹر عباس کے گھر آمد، شہید کے اہل خانہ سے گفتگو و فاتحہ خوانی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ آج یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہید پولیس سب انسپکٹر عباس کے گھر گئے اور انہوں نے وہاں شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے گفتگو میں سب انسپکٹر عباس کی عظیم قربانی
پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے شہید کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ شہید کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے لیے اپنی جان قربان کرنے سے زیادہ کوئی عظیم قربانی نہیں ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ ہماری جانیں پاکستان کے لیے وقف ہیں۔اس موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف کا ہمارے گھر آنا ہمارے لئے فخر اور باعث عزت ہے ۔