ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

یہ کام کریں 20کروڑ روپے انعام دیا جائیگا،عمران خان نے شاندار اعلان کردیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بیرون ملک سے رقوم واپس لانے کا فیصلہ کرلیا، جس کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی گئی وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، جس کے دوران 8 نکاتی ایجنڈا زیرِ غور آیا اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے بیرون ملک سے رقوم واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے ٹاسک فورس کے قیام کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں ایک یونٹ قائم کردیا گیا ہے فواد چوہدری نے بتایا کہ بیرون ملک ایک ارب روپے کی غیر قانونی جائیداد کی نشاندہی کرنے والے کو بیس کروڑ روپے دیئے جائیں گے اس موقع پر مشیر بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ بیرون ملک موجود رقم کی معلومات فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ مدارس سمیت تمام اسکولوں میں یکساں نصاب رائج ہوگا جبکہ نجی اسکولوں کی فیسوں کو بھی مناسب سطح پر لایا جائے گا فواد چوہدری نے بتایا کہ نصاب کے لیے صوبوں کو شراکت داری دی گئی ہے اور صوبوں کو نجی اسکولوں کی فیسیں اسٹریم لائن کرنے کو کہا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے اسکولوں میں جسمانی سزاؤں پر پابندی کی بھی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارتوں اور ڈویڑنز کے صوابدیدی فنڈز ختم کر دیے گئے ہیں وفاقی کابینہ نے اجلاس کے دوران وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز کے تمام صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کی بھی منظوری دی ہے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ کے 80 ارب روپے کے صوابدیدی فنڈز تھے، جوواپس کردیئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ 80 ارب روپے کے فنڈز پارلیمنٹ کے پاس واپس چلے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے بچوں سے زیادتی اور چائلڈ لیبر کو روکنے کے اقدامات کی بھی منظوری دی ہے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اسٹریٹ چلڈرنز کے لیے ملک بھر میں یتیم خانے بھی قائم کیے جائیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے اقدامات ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ رویے کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دس ہزار پاکستان مختلف ممالک میں قید ہیں وزیر اعظم پاکستان نے وزارت خارجہ کو ہدایت جاری کی

ہے کہ 15 روز کے اندر دوسرے مملک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات دی جائیں تا کہ جو افراد معمولی سزاوں یا بے گناہ ہیں قید ہیں ان کی مدد کی جاسکے انہوں نے بتایا کہ ایران میں تین ہزار پاکستانی قید ہیں جن کو سزا ئے موت سنائی گئی ہے لیکن حال ہی میں ایران حکومت نے منشایات کے قوانین میں تبدیلی کی ہے جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ بہت سارے سزائے موت کے قیدیوں کو بھی رلیف مل جائے گی وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں معذور افراد کے لیے سوہلیات موجود نہیں ہیں۔

ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی عمارتوں میں معذور افراد کو سوہلیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ تربیلا ڈیم منصوبے میں ہونے والی 25ارب کے نقصان کی خبر کا نوٹس لیا گیا ہے اور وزیراعظم نے اس معاملے پر انکوئری کا حکم دیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تاسک فورس میں مختلف قومی اداروں سے لوگوں کو شامل کیا جائے گا جس میں ایف بی آر اور دیگر شامل ہیں جو اپنی رپورٹ وزیراعظم پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش کریں گے جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت تمام اقلیتوں کا تحفظ کرے گی۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…