بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان پہنچتے ہی دھمکیاں پاکستان کو اب کیا کرنا ہو گا، دو ٹوک اعلان کر دیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہوں کے خلاف پاکستان کے اقدامات اس سطح کے نہیں کہ اس کی منسوخ شدہ امداد بحال کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے پاکستان کی امداد منسوخی کوئی اچانک قدم یا فیصلہ نہیں تھا اور نہ ہی پاکستانیوں کو اس پر چونکنا چاہئے، پاکستانی حکومت کو معلوم ہے کہ یہ رقم کیوں

روکی گئی ہے کیونکہ ہمیں انہوں نے وہ کارکردگی نہیں دکھائی جس کی ہمیں ان سے توقع تھی۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا پاکستانی حکام کیساتھ ملاقاتوں میں یہ باور کرائیں گے کہ امریکہ کی توقعات ان سے پوری نہیں ہوئیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ثالثی کے لیے پاکستان امریکا کی مدد کرے، اگر پاکستان کا تعاون نہ ملا تو جو ہوگا وہ جنرل نکلسن اور جنرل ملر بتاچکے ہیں۔ پاکستان میں نئی حکومت کے آغاز پر ہی ان کے اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے تعلقات کواز سرِ نو شروع کرنا ہے۔صحافیوں سے گفتگو میں مائیک پومپیو نے بتایا کہ دورہ پاکستان کے بعد بھارت بھی جائیں گے اورمذاکرات کے دوران وہ بھارتی حکام کو بھارت کی جانب سے روس سے میزائل نظام کی خریداری پر امریکی تشویش سے آگاہ کریں گے جب کہ ایران سے تیل کی درآمدات روکنے پر بھی اصرار کریں گے۔تاہم امریکی وزیرِ خارجہ کے بقول وہ سمجھتے ہیں کہ یہ دونوں معاملات ان دیگر امور پر اثر انداز نہیں ہوں گے جن میں تعاون کے لیے دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کے درمیان بات چیت جاری ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں نئی حکومت کے آغاز پر ہی ان کے اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے تعلقات کواز سرِ نو شروع کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو باہمی تعلقات میں کئی چیلنج درپیش ہیں لیکن ان کے بقول ہمیں امید ہے کہ نئی قیادت کے ساتھ ہم مشترک قدریں تلاش کر سکتے ہیں اور اپنے بعض مشترکہ مسائل پر مل کر کام شروع کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…