منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

مجھے تحریک انصاف میں شامل ہو کر ضمنی الیکشن لڑنے کی پیش کش کی گئی ہے، فاروق ستار نے دھماکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے انکشاف کیا ہےکہ انہیں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوکر ضمنی الیکشن لڑنے کی پیشکش ہوئی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ این اے 247 سے عارف علوی جیت گئے اور مجھے ہرایا گیا، اب امید ہے عارف علوی کراچی کی بھلائی کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے اپنی جماعت ایم کیو ایم پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے کئی فیصلوں میں مجھے شامل نہیں کیا گیا یا میں خود نہیں ہوا لیکن دلبرداشتہ نہیں ہوں جب کہ علی رضا عابدی نے رابطہ کمیٹی سے دلبرداشتہ ہو کر استعفیٰ دیا، اب بھی وقت ہے انہیں منانا چاہیے اور ایم کیوایم اپنی صفوں کو درست کرے، غلطیوں کا ازالہ کرے، ایم کیوایم ایسا مشاورتی عمل قائم کرے جس سے درست فیصلے ہوں۔فاروق ستار نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف میں شامل ہوکر عارف علوی کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کی پیشکش ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے مشترکہ دوستوں نے مجھے ضمی انتخاب لڑنےکی دعوت دی لیکن کبھی ایم کیوایم چھوڑ کر کسی اور جماعت میں نہیں گیا۔نہوں نے کہا کہ ایم کیوایم سندھ کے شہری علاقوں کی اہم ترین جماعت ہے، سندھ کے مسائل کے حل کے لیےایم کیوایم کا اہم کردار ہے، گورنر سندھ پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے اتحاد کو قائم رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔شرجیل میمن واقعے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ شراب کی بوتلوں میں شہد اور زیتون کا تیل کہاں سے آیا؟واضح رہے کہ فاروق ستار اور ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان اختلافات کافی عرصے سے چلے آرہے ہیں اور ان کو عملی طور پر ایم کیو ایم کے انتظامی امور سے علیحدہ کر دیا گیا ہے جبکہ الیکشن میں شکست کے بعد فاروق ستار نے دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا اور اپنی جماعت پر بھی الیکشن حوالے سے تنقید کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…