اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔مائیک پومپیو کے ہمراہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ بھی ہوں گے۔پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ پاکستان کےساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز چاہتے ہیں،افغانستان میں قیام امن کےلئے پاکستان کاتعاون ضروری ہے،افغان مسائل کے
حل میں پاکستان ہماری مدد کرے ۔امریکی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ بطورسی آئی اے چیف پاکستان کےساتھ کام کرچکا ہوں،پاک امریکا تعلقات میں کئی چیلنجز درپیش ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اور جنرل جوزف کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کےساتھ ملاقات طے ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔امریکی وزیر خارجہ دورہ پاکستان کے بعد بھارت روانہ ہو جائینگے۔