بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بل ادا نہ کرنے پر وزیر اعظم ہاؤس کی بجلی بھی کاٹنے کا حکم، وزیر خزانہ اسد عمر کا تمام اداروں کو خبر دار کرتے ہوئے دھماکہ خیز اعلان

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے گزشتہ حکومت کے 480ارب روپے سرکلر ڈیٹ کی ادائیگیوں کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بجلی نادہندگان کے کنکشنزکاٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ وزیر اعظم ہاؤس سمیت تمام بڑی مچھلیوں کی بجلی بل نہ دینے کی صورت میں بجلی کاٹ دی جائیگی اور پری پیڈ میٹر متعارف کرائے جائیں گے ۔

پیر کے روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، یہ اجلاس پانچ گھنٹے تک جاری رہا جس میں سابق حکومت کی جانب سے 480ارب روپے سرکولر ڈیٹ کی ادائیگیاں غیر تسلی بخش قرار دی گئیں اور پورے پاور سیکٹر کا فنانشل آڈٹ کرانے اور سرکلر ادائیگی میں گڑ بڑ کرنے والے ذمہ داران کا تعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ ای سی پی کے اجلاس میں بجلی چوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے اور جو بل ادا نہیں کرتے ان اداروں کے لئے پری پیڈ بجلی بل متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ تین ماہ کے اندر بل ادا نہ کرنے والوں کے میٹر اتارلیے جائیں گے۔ ای سی پی کے اجلاس میں کھاد ایکسپورٹ کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ وزیر خزانہ اسد عمر کو بریفنگ دی گئی کہ پچھلی حکومت میں کھاد یں ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے 15ارب روپے منافع کمایا گیا جبکہ ربیع سیزن میں کھادوں کی ضرورت پوری کرنے کیلئے مکینزم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ریلوے ملازمین کو پنشن کی ادائیگیوں کے حوالے سے سمری پیش کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنشن ادائیگیوں کیلئے پنشن پلان بنانے اور یہ معاملہ حل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ کے الیکٹرک کی نجکاری پر اسٹیک ہولڈر کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس کے بعد یہ فیصلہ کیاجائے گا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کی جائے یا نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…