اسلام آباد(سی پی پی )ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کی انٹر نیٹ ووٹ میں بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے، پہلے روز 2000سے زائد تارکین وطن نے رجسٹریشن کے لیے اپلائی کیا، رجسٹریشن کا عمل 15ستمبر تک جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کی انٹرنیٹ ووٹ کی
رجسٹریشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ایک ہزار سے زائد تارکین کی رجسٹریشن کامیابی سے مکمل ہوچکی ہے، رجسٹریشن کے لیے نادرا کے خفیہ سوالات کا جواب دینا ضروری ہے اور ووٹر کے پاس نائیکوپ اور مشین ریڈایبل پاسپورٹ ہونا لازمی ہے اوررجسٹریشن کا عمل 15ستمبر تک جاری رہے گا۔