اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک کاروباری گروپ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک ارب روپیہ ڈیم فنڈ میں دینے کی حامی بھر لی۔کاروباری گروپ نے چیف جسٹس کو پیغام دیا ہے کہ ہمارا نام ظاہر نہ کیا جائے تو ہم ڈیم فنڈز میں ایک ارب روپیہ دینے کو تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم بنانے کی ٹیلی تھون تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ میرے ساتھ ایک گروپ نے رابطہ کیا
ہے اور ڈیموں کے فنڈ میں ایک ارب روپیہ جمع کروانے کا کہا ہے تاہم انکی شرط یہ ہے کہ انکے نام کو ظاہر نہ کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسے لوگوں کا جذبہ ہمارے ساتھ رہا تو ڈیم بنانے کی مہم میں کامیابی ہو گی کیونکہ پانی کا مسئلہ ہماری زندگی سے جڑا ہے۔واضح رہے کہ اب تک ڈیم فنڈ میں ایک ارب روپے سے زائد جمع ہو چکے ہیں اور رقوم جمع کرانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔