کیا عمران خان نے واقعی فرانسیسی صدر کا فون سننے سے انکار کردیا تھا؟حقیقت سامنے آگئی

2  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف  اینکر پرسن مبشر لقمان نے2 روز پہلے یہ خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ صحافیوں سے ملاقات کے دوران فرانسیسی صدر کی وزیراعظم عمران خان کو کال آئی لیکن انہوں نے یہ کہہ کر فون سننے سے انکار کردیا کہ ابھی مصروف ہوں ،تھوڑ ی دیر بعد کال کروں گا ۔اس حوالے سے سوشل میڈ یا پر بھی خوب بحث ہوئی ،کچھ لوگوں نے وزیراعظم عمران خان کے اس اقدام کی تعریف کی تاہم بعض افراد نے اسے سفارتی آداب کے خلاف قرار دیا۔تاہم اینکرپرسن کی یہ خبر جھوٹی نکلی ۔نجی ٹی وی کیپٹل نیوز

کے مطابق فرانسیسی صدر کی وزیراعظم عمران خان کو کال نہیں آئی تھی بلکہ فرانسیسی سفارتخانے نے دفتر خارجہ کو کال کی تھی۔فرانسیسی سفارتخانے نے یہ طے کرنے کے لیے رابطہ کیا کہ فرانسیسی صدر وزیراعظم عمران خان کو کب ٹیلی فون کریں ؟اس حوالے سے سینئر صحافی عمر چیمہ نے ٹوئٹر پر کہا کہ جس انداز میں خارجہ محاذ پر غیر ذمہ دارانہ حرکتیں جاری ہیں ،اللہ ہی رحم کرے ،پہلے یہ بات پھیلائی گئی کہ خان نے کال لینے سے انکار کردیا اب پتہ چلا ابھی تو کال کیلئے وقت طے ہو رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…