جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا اور اصغر خان کیس کی انکوائری کرنے والی ٹیم کے سربراہ احسان صادق کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا،دھماکہ خیز احکامات جاری

1  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (آن لائن) وزارتِ خارجہ نے پاناما پیپرز کیس کی انکوائری کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ واجد ضیا اور اصغر خان کیس کی انکوائری کرنے والی ٹیم کے سربراہ احسان صادق کو ٹریننگ کے لیے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے کے افسران کو 3 سے 7 ستمبر تک یورپی ملک آسٹریا میں ہونے والی 4 روزہ ٹریننگ کے لیے جانا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے حکام نے آج (یکم ستمبر) صبح 3 بجے یورپ کے لیے روانہ ہونا تھا، تاہم وزارتِ خارجہ نے وزارتِ داخلہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اعلیٰ افسران کی بیرون ملک ٹریننگ کو عین وقت پر منسوخ کردیا۔ادھر سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو خط لکھ کر ہدایت کی کہ بیرونِ ملک ٹریننگ پر جانے والے افسران کے پروگرام کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ذرائع نے بتایا کہ افسران کی آسٹریا جانے کے پروگرام کی منسوخی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔سیکریٹری خارجہ نے اپنے خط میں موقف اختیار کیا کہ یہ افسران یورپی یونین کی فنڈنگ سے چلنے والی غیر قانونی ہجرت کے خلاف کام کرنے والی تنظیم کے ٹریننگ پروگرام میں جارہے تھے جبکہ یہ تنظیم وزارتِ خارجہ میں رجسٹرڈ نہیں ہے۔تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ متعدد مرتبہ طلب کرنے کے باوجود یورپی تنظیم نے ٹریننگ کے مندرجات وزارتِ خارجہ کو نہیں بتائے۔خط میں وزارتِ خارجہ کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ یورپی تنظیم کی قانونی حیثیت کے بارے میں جب تک فیصلہ نہیں ہو جاتا تب تک وزارتِ داخلہ اس سے کسی قسم کا تعاون نہ لے۔تاہم وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے کے افسران کی ٹریننگ پر جانے کی منظوری نگران وزیر داخلہ نے دی تھی۔ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ آسٹریا میں ہونے والی ٹریننگ کے تمام اخراجات اقوام متحدہ کے مبصر ممالک کی حامل یورپی تنظیم برداشت کر رہی تھی۔

دستاویزات کے مطابق ٹریننگ پر جانے والے افسران میں ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کا نام بھی شامل ہے، جو نواز شریف اور ان کے اہلِ خانہ کے خلاف پاناما پیپرز کیس کی انکوائری کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ تھے۔دیگر افراد میں اصغر خان کیس کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ احسان صادق بھی شامل تھے جبکہ اس فہرست میں ایف آئی اے کے 7 جبکہ وزارت داخلہ کے 3 اعلیٰ افسران شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…