وزیر اعظم کی پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات،قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد ،بڑے بڑے ناموں پر ہاتھ ڈالنے کافیصلہ،یہ کام فوراً کیاجائے، ہدایات جاری کردیں

1  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد / لاہور(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکوت کی کارکردگی دیگر صوبوں کیلئے مثالی ہو نی چاہئے، کرپشن کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے، کابینہ ارکان کرپٹ عناصرکیخلاف سخت کارروائی کریں،اراضی ہتھیانے اور تجاوزات میں ملوث بڑے مافیاز اور گروپوں کیخلاف کارروائی کی جائے، اراکین غیر ضروری اخراجات کم کر کے دوسروں کیلئے مثال قائم کریں،

حکومت کے 100 روزہ ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے انتھک محنت کریں تاکہ لوگوں کی سماجی و اقتصادی زندگی میں نمایاں تبدیلی نظر آئے۔وزیراعظم عمران خان نے یہ بات ہفتہ کو وزیراعلی سیکرٹریٹ لاہور میں پنجاب کے صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وزیراعظم نے پنجاب کی صوبائی کابینہ کے ارکان کو اپنے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہونے کے ناطے آپ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی دوسرے صوبوں کیلئے مثال ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔ کابینہ ارکان کرپشن کی نشاندہی کو اپنی اولین ترجیح بناتے ہوئے کرپٹ عناصرکیخلاف سخت کارروائی کریں۔وزیراعظم نے پنجاب میں بالعموم اور لاہور میں بالخصوص اراضی ہتھیانے اور تجاوزات پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کابینہ اراکین کو اراضی ہتھیانے اور تجاوزات میں ملوث بڑے مافیاز اور گروپوں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔ عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تجاوزات اور اراضی ہتھیانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت کو اپنی طرف سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے بچت اور سادگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ ارکان غیر ضروری اخراجات کم کر کے دوسروں کیلئے مثال قائم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سادگی اور کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے انسانی ترقی پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان خطے میں انسانی ترقی کے انڈیکس میں کم ترین سطح پر ہے۔ وزیراعظم نے صوبائی کابینہ پر زور دیا کہ وہ موجودہ حکومت کے 100 روزہ ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے انتھک محنت کریں تاکہ لوگوں کی سماجی و اقتصادی زندگی میں نمایاں تبدیلی نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ میں تسلسل کیساتھ صوبے کا دورہ کرونگا اور پہلے 100 روزہ ایجنڈے کی نگرانی کرونگا۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پر پہنچنے پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزردار نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ وزیراعظم کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا اور نئے پاکستان سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے اصلاحات اور ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم نے اس موقع پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ لاہور میں ایک پودا بھی لگایا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…