لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دیتے ہوئے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی ۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن نادرا کی معاونت کے ساتھ انتظامات کو یقینی بنائے اور آئی ووٹن کے نتائج کو تنازعہ کی صورت میں بالکل الگ رکھا ئے اور نتائج کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے ۔ جمعہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دیدیا۔ عدالت نے
ضمنی انتخابات میںاوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمران خان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن نادرا کی معاونت سے انتظامات یقینی بنائے۔ ای ووٹنگ کے انتخابی نتائج کو بالکل علیحدہ رکھا جائے۔ ای ووٹنگ کے انتخابی نتائج کے ضمنی انتخابات کے نتائج میں شامل کیا جائے۔ تنازع کی صورت میں ای ووٹنگ کے نتائج کو علیحدہ کردیا جائے گا اوورسیز پاکستانیوں کو بہت مبارک ہو۔