منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کا وزیراعظم کے بعد پنجاب ہاؤس میں بھی رہائش اختیار کرنے سے انکار،اب کہاں رہیں گے اور اس جگہ کی مرمت کے کام کے اخراجات کون اداکرے گا؟بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس اور پنجاب ہاؤس میں رہائش اختیار کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بطور وزیراعظم منسٹر انکلیو میں رہیں گے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری 18 اگست کو ایوان صدر میں ہوگی۔ حلف برداری کی تیاری (آج) ہفتہ سے شروع ہو جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں زیادہ وسیع پیمانے پر انتظامات نہیں کئے جائینگے یہ انتہائی سادہ تقریب ہوگی، جس میں چند سو لوگ شرکت کرینگے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس اور پنجاب ہاؤس میں رہائش اختیار نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان بطور وزیراعظم منسٹر انکلیو میں رہیں گے ، منسٹر انکلیو میں مرمت کا کام چل رہا ہے اور یہ کام جب تک مکمل نہیں ہو جاتا اس وقت تک کچھ عرصے کیلئے عمران خان پنجاب ہاؤس میں قیام کریں گے۔ فواد چودھری نے کہا کہ منسٹر انکلیو میں مرمت کے کام کے اخراجات عمران خان اپنی جیب سے ادا کرینگے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم اپنی تقریب حلف برداری میں تین سابق کرکٹرز کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے بھارتی کرکٹر کپل دیو ، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل سنیل گواسکر نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہیں عمران خان کی جانب سے تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ میں کمنٹری کی وجہ سے شائد وہ تقریب میں شرکت نہ کرسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے 92 ورلڈ کپ کے سٹارز کو بھی وزارت عظمی کی تقریب میں حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ایک سوال پر فواد چودھری نے کہا کہ ہماری یہ خواہش تھی کہ حلف برداری کی تقریب میں تحریک انصاف کے لاکھوں کارکن شریک ہوں لیکن چونکہ یہ تقریب ایوان صدر کی جانب سے منعقد کی جارہی ہے اس لئے تقریب میں ہمارے لاکھوں کارکن شریک نہیں ہوسکتے۔بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات کے حوالے سے فواد چودھری نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں ، بھارتی ہائی کمشنر نے عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں پی ٹی آئی سربراہ نے پاکستانی موقف ان کے سامنے رکھا ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے امیدوار کا نام بھی جلد سامنے آ جائے گا۔ فواد چودھری نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمشنر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دستخط کا بلا عمران خان کو تحفے میں دیا ہے ۔ پوری بھارتی کرکٹ ٹیم نے پی ٹی آئی کی کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…