پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا این اے 60میں ضمنی الیکشن کرانے کا حکم ،ہماری طرف سے امیدوار کون ہوگا؟شیخ رشید نے اعلان کردیا

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں انتخابات ملتوی کیے جانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو این اے 60 میں نئے سرے سے انتخابات کرانے کا حکم دے دیا، شیخ رشید نے الیکشن التوا کیخلاف درخواست واپس لے لی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں نے کہا تھا الیکشن وقت پر ہونگے جس پر درخواست گزار شیخ رشید نے کہا کہ کامیاب الیکشن کے انعقاد پر ساری قوم آپ کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اس قوم پر آپ نے احسان کیا ہے، راولپنڈی میں اسپتال شروع کرنے سے میرا کوئی فائدہ نہیں بلکہ آپ نے عوام کا فائدہ کیا، آپ عظیم انسان ہیں۔ دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان اور شیخ رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے کہا کہ انتخابات کے کامیاب انعقا دپر آپ کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں میں شیخ رشید سے ملا ہواہوں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ آپ میرے ساتھ نہیں قوم کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔چیف جسٹس پاکستا ن نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا الیکشن نہ ہوئے تو میں نہیں رہوں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھے سمیت کسی کو یقین نہیں تھا کہ الیکشن ہوں گے۔درخواست گزار شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو کیا اس پر میں اپنی درخواست واپس لیتا ہوں جب کہ عدالت نے این اے 60 میں انتخاب ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ مذکورہ نشست پر ضمنی انتخاب وقت پر ہونے چاہئیں۔

دریں اثناء سرابرہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قوم تبدیلی چاہتی ہے، عمران خان ہی ڈلیور کر سکتے ہیں، این اے 60 سے راشد شفیق ہماری طرف سے الیکشن لڑیں گے، میرے مد مقابل امیدواروں میں سے ایک نا اہل ہوا، دوسرا بیٹھ گیا۔ انہوں نے کہا یہ فیصلہ عمران خان کریں گے وہ قلم دوات سے الیکشن لڑیں یا بلے کے نشان سے، جو عمران خان کا فیصلہ ہے وہ قوم کا فیصلہ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا پاکستان کے تینوں صوبوں میں پی ٹی آئی حکومت بنا رہی ہے، عوام نے عمران خان پر پورا اعتماد کیا ہے، آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا چودھری نثار کے بعد میں سب سے سینئرپارلیمنٹرین ہوں، مجھے مناسب نہیں لگتا کہ عمران خان سے وزارت مانگو۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا نالہ لئی شروع ہوگا، نالہ لئی کے گردونواح کوئی غریب اپنی جائیدادیں نہ بیچے، نالہ لئی کے گردونواح میں پلازے بنیں گے، راولپنڈی کے کسی ہسپتال میں وینٹی لیٹر نہیں ہے۔یاد رہے کہ این اے 60 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کو انسداد منشیات کی عدالت کی جانب سے ایفیڈرین کیس میں قید کی سزا سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے اس حلقے پر انتخاب ملتوی کردیا تھا جس کے خلاف شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…