اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے این اے 66 جہلم سے ن لیگی امیدوار بلال اظہر کیانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف بلال اظہر کیانی کی درخواست کی سماعت کی ،وکیل بلال اظہر نے کہاکہ بلال کیانی نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے پہلے ہی دوہری شہریت چھوڑ دی تھی۔
عدالت سے استدعا ہے کہ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم دیتے ہوئے بلال کیانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ انتخابات لڑنے سے قبل ووٹرکوبتاناہے کہ امیدوار کہاں کاشہری ہے؟۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے بلال کیانی نے الیکشن ہی نہیں لڑنا،کہا جاتا ہے سپریم کورٹ متنازع ہوتی جا رہی ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ اگر متنازع ہوتی جا رہی ہے پھر آتے ہی کیوں ہیں ۔سپریم کورٹ نے بلال اظہرکیانی کی اپیل منظورکرتے ہوئے ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیا۔