جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کا پٹرول ،ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کے باوجود پیٹ نہ بھرا،پاکستانیوں پر ایک اور’’بم‘‘گرادیا،جینا دوبھر ہوگیا

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد غریب عوام پر ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے مہنگائی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے جبکہ ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس کی شرح بڑھا دی ہے ۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 12 فیصد سے بڑھاکر 17 فیصد ، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 24 فیصد سے بڑھاکر 31 فیصد جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس 9 فیصد سے بڑھاکر 17 فیصد کر دیا گیا ہے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے سے ممکنہ طور پر مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ  نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول اب 99.50 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99.50 روپے ہوگئی۔ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 119 روپے 31 پیسے ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 36 پیسے اضافے کے بعد 87.7 روپے فی لیٹر ہوگئی۔نگراں حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی فی لیٹر قیمت 80 روپے 91 پیسے پر پہنچ گئی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق مشکل مالی حالات کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے اسے ظلم قرار دیا ہے جب کہ قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی اور پیٹرولیم ڈویژن نے سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی تھی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری بھجوائی گئی جس میں پیٹرول 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔گزشتہ ماہ بھی نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…