لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے اپنی جماعت کو عام انتخابات سے علیحدہ کردیا،جمہوریت کے نام پر جو جرم ہورہا ہے، اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے،ہم سیاسی نظام کو کرپشن سے پاک کرنے کی جنگ لڑرہے ہیں لیکن بعض سیاسی جماعتیں اوررہنماوں نے دہرا معیار اپنا رکھا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ انتخابی نظام کو صاف کرنے کی ضرورت ہے اور آرٹیکل 62،63 سے متعلق شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے تمام امیدواروں کو کاغذات واپس لینے کا حکم دیا۔ان کا کہنا تھاکہ جمہوریت کے نام پر جو جرم ہورہا ہے، اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے، ہم سیاسی نظام کو کرپشن سے پاک کرنے کی جنگ لڑرہے ہیں لیکن بعض سیاسی جماعتیں اوررہنماوں نے دہرا معیار اپنا رکھا ہے۔