سپریم کورٹ نے عوام کو خوش کردیا 100 روپے کے کارڈ پرکتنا بیلنس ملے گا؟ شاندار فیصلہ

11  جون‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے موبائل فون کے بیلنس ری چارج کارڈ پر پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور موبائل کمپنیز کی جانب سے وصول کیے جانے والے اضافی ٹیکسز کو معطل کرتے ہوئے ان احکامات پر عمل کرنے کے لیے 2دن کی مہلت دے دی جبکہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ یہاں لوگوں سے لوٹ مارکی جارہی ہے جبکہ ایک بندہ ٹیکس نیٹ ورک میں نہیں آتا تواس سے کیسے ٹیکس لیتے ہیں؟

گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں موبائل فون پر اضافی ٹیکسز کے از خود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ موبائل کارڈز پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر ٹیکس وصول کرتی ہیں، 100روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر 64.38 پیسے وصول ہوتے ہیں یہ غیر قانونی ہے،یہاں لوگوں سے لوٹ مارکی جارہی ہے، ایک بندہ ٹیکس نیٹ ورک میں نہیں آتا تواس سے کیسے ٹیکس لیتے ہیں؟۔فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریڑھی بان سے کیسے ٹیکس لیاجاسکتا ہے؟۔عدالت نے موبائل فون کے بیلنس ری چارج کارڈ پر وصول کیے جانے والے اضافی ٹیکسز معطل کرنے کا حکم جاری کیا اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے 2دن کی مہلت دے دی۔عدالت نے مزید حکم دیا کہ جس کا موبائل فون کا استعمال مقررہ حدسے زیادہ ہے اس سے ٹیکس لیں اور موبائل فون کارڈز پر ٹیکس وصولی کے لیے جامع پالیسی بنائی جائے۔جیسے ہی یہ خبر بریک ہوئی سوشل میڈیا پر صارفین نے چیف جسٹس کے اس احسن اقدام کو سراہا  اور کہا کہ سپریم کورٹ نے دیر سے ہی سہی مگر درست فیصلہ کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…