زرداری ہاؤس میں سب سے اچھی انسان ،آصفہ بھٹو کی لوگوں میں افطاری بانٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،صارفین کے ویڈیو پر دلچسپ قسم کے تبصرے

30  مئی‬‮  2018

کراچی(سی پی پی )سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کی لوگوں میں افطاری بانٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو نے تو سیاست میں اپنیقدم جمالیے ہیں تا ہم آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی بھی کسی سے کم نہیں ہے۔۔آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو سیاست میں کافی دلچسپی رکھتی ہیں

اور وہ اکثر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سیاسی حالات کے حوالے سے اظہارخیال بھی کرتی رہتی ہیں۔آصفہ بھٹو سماجی کاموں میں بھی آگے آگے ہوتی ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب لوگوں میں مقبول ہوتی جا رہی ہیں۔آصفہ بھٹو کی لوگوں میں افطاری بانٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آصفہ بھٹو منہ پر مسکراہٹ سجائے لوگوں میں افطاری بانٹ رہی ہیں،،کراچی کے لوگ بھی اپنے درمیان آصفہ بھٹو کو پا کر بہت خوش دکھائی دیتے ہیں۔آصفہ بھٹو اس موقع پر سب کا شکریہ بھی ادا کر رہی ہیں اور اگر کوئی خاتون ان سے گلے ملتی ہے تو اس سے بھی بہت پیار سے گلے ملتی ہیں۔آصفہ بھٹو بچوں کو پیار کرتے ہوئے ان میں افطاری تقسیم کرتی ہیں۔آصفہ بھٹو کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ قسم کے تبصرے کیے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ زرادری ہاؤس میں سب سے اچھی انسان آصفہ بھٹو ہیں۔جب کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تنقید بھی کی ہے اور کہا کہ جس مال سے یہ لوگوں کو افطاری کروا رہی ہیں۔زرا وہ مال اکھٹا کرنے کا زریعہ بھی بتا دیں۔جب کہ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ کاش یہ لوگ الیکشن کے بعد بھی ایسے ہی ہوتے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے آصفہ بھٹو اور لوگوں کیدرمیان موجود بیرئیر پر بھی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ عوام اور آصفہ بھٹو کے درمیان اس رکاوٹ کو کھڑا کرنے کا کیا مقصد ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…