کراچی(سی پی پی )سپریم کورٹ نے سرکاری بھرتیوں پر پابندی ہٹانے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا اور الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن بحال کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سرکاری بھرتیوں پر پابندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی درخواست کی سماعت کی،الیکشن کمشنرسندھ یوسف خٹک عدالت میں پیش ہوئے،انہوں نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کوشفاف بنانے
کیلئے پابندی عائد کی،ترقیاتی فنڈزاورترقیاتی منصوبوں کی منظوری پربھی پابندی عائدکی،الیکشن کمشنر سندھ کا کہناتھا کہ ہائیکورٹ نے بھی پابندی کاحکم دیاتھا۔سپریم کورٹ نے اسلام آبادہائیکورٹ کاسرکاری پابندیوں پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیااورالیکشن کمیشن کانوٹیفکیشن بحال کردیا،عدالت نے کہا ہے کہ الیکشن تک سرکاری ملازمتوں اورترقیاتی کاموں پرپابندی رہے گی،عدالت نے الیکشن کمیشن اوردیگرفریقین کوآئندہ ہفتے اسلام آبادطلب کرلیا،