اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کےموبائل صارفین کی سن لی گئی، چیف جسٹس نے موبائل کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کا از خود نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ نے حکومت اور موبائل فون کمپنیوں کو نوٹسز جاری کر دیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ 100روپے کے لوڈ پر 40 روپے کٹوتی ہوتی ہے، اتنی زیادہ کٹوتی
کس مد میں کی جاتی ہے؟ یہ عوام کا معاملہ ہے، بتایا جائے کارڈ لوڈ کرنے پر کون سے ٹیکسز لاگو ہیں؟واضح رہے کہ اس سے قبل سینٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے بھی موبائل کمپنیوں کے کارڈ پر ٹیکس وصولی کے طریقہ کار پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔سپریم کورٹ موبائل کارڈز کٹوتی ازخود نوٹس کیس کی سماعت منگل کو کرے گی۔