اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ نجکاری کیس میں پی آئی اے کا فرنزک آڈٹ کرایا جس سے سب کچھ معلوم ہوگیا کب اور کس کس نے پی آئی اے کوکھایا ، مقدمے کی آئندہ تاریخوں میں تمام سابق سربراہ پیش ہونگے۔ بدھ کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی ،
درخواستگزارنے موقف اپنایا کہ نوازشریف نے بطوروزیراعظم ڈی جی سول ایوی ایشن کی تقرری ضابطوں کے برخلاف کی تاہم عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر خار کردی کیوں کہ نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بطور وزیر اعظم پاکستان دائر کی گئی تھی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ے کہ قومی ائیرلائن کا فرنزک آڈٹ کرایا جس میں سب کچھ معلوم ہوگیا کب اور کس کس نے پی آئی اے کوکھایا ، ملک کو بے دردی سے نقصان پہنچایا گیا ۔