اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کا پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹرفیصل رضا عابدی کو توہین عدالت کیس میں پکڑ کر لانے کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنمااور سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو توہین عدالت کیس میں پکڑ کر لانے کا حکم دیا ہے۔ فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کو شرم آنی چاہئے تھی،کیا چینل نے پروگرام آن ائیر ہونے
سے پہلے نہیں دیکھا تھا؟اس موقع پر نجی ٹی وی چینل کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم اپنی غلطی کے لیے معذرت چاہتے ہیں ہم نے اینکر کو بھی فارغ کر دیا ہے۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ فیصل رضا آبادی کو اگلی سماعت پر پکڑ کر لایا جائے۔سپریم کورٹ نے متعلقہ تھانے کو فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی جنہوں نے سینٹ کی سیٹ سے استعفیٰ دیدیا تھا نے دوران پروگرام عدلیہ کیخلاف توہین آمیز گفتگو کی تھی۔