اسلام آباد(سی پی پی) سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کا فیصلہ سناتے ہوئے نا اہلی کی مدت تاحیات قرار دے دی ۔ اس موقع پر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ کی بجائے 4 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔ اس موقع پر کمرہ عدالت میں جسٹس سجاد علی شاہ موجود نہیں تھے۔
سجاد علی شاہ نے پہلے سے ہی اس فیصلے پر دستخط کر رکھے تھے۔ چیف جسٹس کے مطابق یہ فیصلہ پانچ رکنی لارجر بنچ کا متفقہ فیصلہ ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل ہونے والے سیاستدان تاحیات نا اہل ہوں گے۔ اور پارلیمانی سیاست میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔