اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

چیف جسٹس نے پی آئی اے کے گزشتہ 10 سال کے ایم ڈیز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

datetime 12  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پی آئی اے کے 2008 سے 2018 تک کے مینیجنگ ڈائریکٹرز کو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے ان کی روانگی عدالتی اجازت سے مشروط کردی ہے ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پی آئی اے کی نجکاری اور آڈٹ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران پی آئی اے کے وکیل نے 9 سال کا آڈٹ ریکارڈ

عدالت میں پیش کیا۔یاد رہے کہ مذکورہ کیس کی 6 اپریل کو ہونے والی گذشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے پی آئی اے کے مینیجنگ ڈائریکٹر سے ادارے کی 10 سالہ آڈٹ رپورٹ طلب کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔جمعرات کو سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مارکیٹ میں پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت کیا ہے؟۔وکیل پی آئی اے نے آگاہ کیا کہ اس وقت مارکیٹ میں پی آئی اے کی فی شیئر قیمت 5 روپے ہے۔ چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب تک ہونے والے نقصانات سے آگاہ کریں۔وکیل پی آئی اے نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ 2013 میں پی آئی اے کو لگ بھگ 44 ارب روپے، 2014 میں 37 ارب روپے، 2015 میں 32 ارب روپے، 2016 میں 45 ارب روپے اور 2017 میں 44 ارب روپے کا نقصان ہوا۔چیف جسٹس نے پی آئی اے کے سابق ایم ڈیز کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں نے ظلم کیا، اتنا بڑا اثاثہ برباد کردیا، پی آئی ایکو برباد کرنے والے دشمن اور غدار ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اس نقصان کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی اور ہم انہیں کسی طور نہیں چھوڑیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پی آئی اے کے وہ تمام ایم ڈیز عدالت آجائیں جن کے ادوار میں نقصان ہوا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے پہلے حکم دیا کہ پی آئی اے کے 2008 سے 2018 تک کے ایم ڈیز کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ٗہم ایک کمیشن بنا رہے ہیں تاکہ معاملے کی تحقیقات ہو۔سپریم کورٹ نے ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم کو عدالتی معاون مقرر کردیا اور قومی ائیر لائن کے خسارے کی انکوائری کے لیے انہیں ٹی او آر بنانے کی بھی ہدایت کی، چیف جسٹس نے فرخ سلیم سے مکالمہ کیا کہ اس بات کا تعین کریں کس کے ادوار میں نقصان ہوا

ٗہم آپ سے جاننا چاہتے ہیں نقصان کا ذمہ دارکون ہے؟اس پر فرخ نسیم نے بتایا کہ پی آئی اے کو 2002 میں ایک ارب 8 کروڑ روپے کا منافع ہوا تھا ٗ 2002کے بعد سے پی آئی اے خسارے میں ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہمیں وجوہات کاپتہ چلناچا ہیے کس وجہ سے خسارہ ہوا ٗکتنے عرصے تک ٹیکس دینے والے پی آئی اے کا خرچ برداشت کرتے رہیں گے؟دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ انکوائری ہونے تک کوئی

ایم ڈی بیرون ملک نہیں جائیگا ٗ ہم آپ کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈال رہے۔عدالت نے تمام ایم ڈیز کو ہر سماعت پر حاضر ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جانا بھی ہو تو عدالت سے اجازت لینا ہو گی۔اس موقع پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فی الوقت حکومت کاپی آئی اے کی نجکاری کا ارادہ نہیں، نجکاری کی ضرورت پیش آئی توعدالت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے پی آئی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ 360

ارب روپے خسارے کے ساتھ کون لے گا پی آئی اے؟چیف جسٹس نے سوال کیا کہ پی آئی اے کے نفع بخش روٹس کسے بیچے گئے؟ پی آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ قومی ائیرلائن کے روٹس بیچنے کا کوئی تصور نہیں ہے۔ جسٹس اعجاز نے کہا کہ لینڈنگ رائٹس دیئے جاتے ہیں جس کے پیسے لیے جاتے ہیں۔ چیف جسٹس نے پی آئی اے کے وکیل سے سوال کیا کہ نیویارک کا روٹ کیوں بندکردیا گیا؟ جس پر انہیں بتایا گیا کہ نیویارک کے روٹ پر

نقصان ہورہا تھا۔اس پر جسٹس اعجاز نے کہا کہ متعدد ائیر لائنز نیویارک کے روٹ پر کماتی ہیں ٗ قومی ائیرلائن کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ نیویارک فلائٹ بند ہونے سے ایک ارب روپے خسارہ کم ہوا ٗروٹ بند کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ روٹ بیچ دیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان نے پی آئی اے کے وکیل سے پوچھا کہ اس کیس کیلئے آپ پی آئی اے سے کتنے پیسے لے رہے ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ میں 15 لاکھ روپے لے رہا ہوں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے

پوچھا کہ کس نے آپ کو وکیل مقرر کیا؟ پی آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ مجھے پی آئی اے بورڈ نے مقرر کیا اور خود سے متعلق وضاحت کیلئے تیار ہوں۔چیف جسٹس نے قومی ائیر لائن کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ اپنا وکیل بھی مقرر کرلیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…