منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

”بے شرمی اور انتہائی بے شرمی “یہ ٹائٹل رمیش کمار کو کیوں دیاگیا؟ن لیگ سے آج مزید8ارکان اسمبلی کیوں الگ ہوئے؟اصل مقصد کیا ہے؟2013ءکے الیکشن سے عین پہلے نوازشریف نے کیا، کیاتھا؟جاوید چودھری کاتجزیہ‎

datetime 9  اپریل‬‮  2018 |

بے شرمی اور انتہائی بے شرمی کا یہ ٹائٹل ڈاکٹر رمیش کمار کو دیا گیا ‘ رمیش کمار سات اپریل کو ن لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں آ گئے‘ آج پاکستان مسلم لیگ ن کے مزید 6 ایم این ایز اور 2 ایم پی ایز نے پارٹی بھی چھوڑ دی اور قومی اسمبلی کی رکنیت بھی‘ ن لیگ یقیناً اس بے وفائی کو بھی انتہائی بے شرمی قرار دے گی لیکن سوال یہ ہے اس کی ابتدا کس نے کی تھی‘

میاں نواز شریف نے 2013ء کے الیکشنز سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ق اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی‘ صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ کے 200 لوگ اپنی پارٹی میں شامل کئے تھے‘ حکومت کے سات وزراء ق لیگ سے تعلق رکھتے ہیں‘ پارٹی سے آج لاتعلقی کرنے والے 8 ارکان میں سے پانچ ارکان ماضی میں ق لیگ سے تعلق رکھتے تھے‘ ڈاکٹر رمیش کمار ن لیگ میں شامل ہونے سے پہلے دو پارٹیاں بھگتا چکے تھے‘ زاہد حامد کون ہیں‘ امیر مقام کون ہیں‘ ماروی میمن‘ دانیال عزیز‘ جاوید اخلاص‘ میجر طاہر اقبال‘ جنرل عبدالقادر بلوچ اور سید مشاہد حسین سید یہ کون لوگ ہیں اور آپ نے ان لوگوں کو پارٹی میں کیوں لیا تھا‘ آج اگر یہ لوگ آپ کا ساتھ چھوڑ کر جا رہے ہیں تو یہ آپ کو لوٹے نظر آ رہے ہیں‘ یہ بے شرم ہو گئے ہیں‘ آپ نے جب ان کو لیا تھا تو یہ اس وقت کیا تھے‘کیا یہ کھیل اس وقت بے شرمی بلکہ انتہائی بے شرمی نہیں تھا‘ آپ دیکھ لیجئے گا یہ لوگ کل عمران خان کا ساتھ بھی چھوڑ جائیں گے کیونکہ جو لوگ کسی کو دھوکہ دے کر آتے ہیں وہ دھوکہ دے کر جاتے بھی ہیں‘ یہ لوگ نظریہ ضرورت ہیں‘ جب تک ضرورت رہے گی‘ یہ لوگ آپ کے ساتھ رہیں گے اور جس دن ضرورت پوری نہیں ہو گی یہ اس دن چلے جائیں گے خواہ آپ نواز شریف ہوں‘ آصف علی زرداری ہوں یا پھر عمران خان ہوں۔ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں، کیا یہ لوگ واقعی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے پارٹی سے الگ ہوئے اور کیا یہ لوگ نیا صوبہ بنا لیں گے‘ یہ ہمارا آج کا موضوع ہو گا جبکہ میاں نواز شریف نے جو آج کہا ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…