بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

میاں نواز شریف اور شہباز شریف دونوں کے خیالات میں فرق آ گیا،کیا میاں صاحب مان گئے؟یہ اب اگلا الیکشن کہاں سے لڑیںگے؟امریکہ کے مارٹن لوتھر کنگ ا ور ذوالفقارعلی بھٹو میں کیا مماثلت تھی؟جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 4  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج چار اپریل ہے‘ آج دنیا کے دو عظیم لیڈروں کی برسی تھی‘ پہلے لیڈر امریکا کے مارٹن لوتھر کنگ تھے‘ امریکا میں مارٹن لوتھر سے پہلے سیاہ فام لوگ گوروں کے غلا م تھے‘ انہیں ووٹ‘ نوکری‘ گوروں کے چرچ میں عبادت اور گوروں کی موجودگی میں بس کی سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی‘

مارٹن لوتھر نے تحریک شروع کی اور پھر وہ وقت آگیا جب سیاہ فام باشندوں کو نہ صرف نوکری‘ ووٹ اور برابری کا حق ملا بلکہ 2009ء میں پہلا سیاہ فام شخص امریکا کا صدر بن گیا‘ مارٹن لوتھر کی ایک نظم آئی ہیو اے ڈریم پوری دنیا میں مشہور ہوئی، مارٹن لوتھر کنگ چار اپریل 1968ء کو قتل کر دیئے گئے‘ ان کے قتل کے ٹھیک چار ماہ بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے جنم لیا اور ذوالفقار علی بھٹو مارٹن لوتھر کنگ جتنے بڑے لیڈر بن کر ابھرے‘ بھٹو صاحب نے بھی مارٹن لوتھر کی طرح ایک خواب دیکھا تھا‘ ملک کے غریب عوام کو روٹی‘ کپڑا اور مکان دینے کا خواب‘ بھٹو صاحب بھی مارٹن لوتھر کی طرح چار اپریل 1979ء کو جوڈیشل مرڈر ہو گئے۔ آپ اگر غور کریں تو مارٹن لوتھر اور ذوالفقار علی بھٹو دو الگ الگ خواب ہیں‘ پریذیڈنٹ اوبامہ کی شکل میں مارٹن لوتھر کے سارے خواب پورے ہو گئے لیکن بھٹو صاحب کی شہادت کے باوجود‘ پاکستان پیپلز پارٹی کی پانچ حکومتوں کے باوجود عوام آج تک روٹی‘ کپڑا اور مکان تینوں ضروریات سے محروم ہیں‘ یہ کس کی غلطی‘ یہ کس کی کوتاہی ہے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہو گا جبکہ آج میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری دونوں نے تاک تاک کر نشانے لگائے، میاں نواز شریف نے کرپشن پر بھی لعنت بھیج دی اور ایک بار پھر عوام سے جب اور جہاں کا وعدہ لے لیا، کیا میاں صاحب مان گئے ہیں یہ اگلا الیکشن جیل سے لڑیں گے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے اور نیب کے ایشو پر میاں نواز شریف اور شہباز شریف دونوں کے خیالات میں فرق آ گیا، یہ بھی ہمارا ایشو ہوگا‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…