اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بارز نمائندوں کی سپریم کورٹ سے نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں درگزر کرنے کی درخواست، سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی سے تحریری معافی نامہ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بارز نمائندوں نے سپریم کورٹ سے نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں درگزر کرنے کی درخواست کی ہے جس پر سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما نہال ہاشمی سے تحریری معافی نامہ طلب کر لیا ہے۔ بارز کے نمائندوں نے نہال ہاشمی کے بیان کی مذمت کرتے
ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم اداروں کو تحفظ نہ دے سکے تو ہمارا کوئی فائدہ نہیں۔ آج جب چیف جسٹس کی سربراہی میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو بارز کے نمائندوں نے چیف جسٹس سے نہال ہاشمی کے بیان پر درگزر کرنے کی درخواست کرتے ہوئے نہال ہاشمی کے بیان کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے ان کے بیان کی مذمت بھی کی۔ چیف جسٹس نے ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی سے بارز نمائندوں کی درخواست پر تحریری معافی نامہ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔